شوپیاں میں بھارتی فوجی کیمپوں کے قیام کے خلاف لوگوں کا احتجاج

شوپیاں میں بھارتی فوجی کیمپوں کے قیام کے خلاف لوگوں کا احتجاج

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں کے علاقے ناگ بل کے رہائشی افراد نے علاقے میں بھارتی فوجی کیمپوں کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے دھوبی پورہ میں فوجی چھاؤنی موجودگی میں صرف ایک کلومیٹر دو ر ناگ بل کے علاقے داچھو میں ایک اورفوجی کیمپ قائم کیا ہے ۔ اس سے قبل بھارتی فوج نے ضلع کے تین دیہات میں تین نئی چھاؤنی بھی قائم کی تھیں۔ داچھو کے رہائشیوں نے اپنے گاؤں کے قریب فوجی کیمپ قائم کرنے کے خلا ف احتجاج کیا اور فوجیوں پر پتھراؤ کیا ۔ ایک رہائشی نے کہاکہ فوج نے حال ہی میں دھوبی پورہ گاؤں میں ایک کیمپ قائم کای تھا جو انکے گاؤں سے صرف ایک کلومیٹر دور ہے اور اب ایک اور کیمپ قائم کیا جارہا ہے جس سے بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے ۔ شوپیاں کے عوام میں دیہی علاقوں میں مذید فوجی کیمپوں کے قیام پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ علاقے میں فوجی کیمپوں کے قیام اور بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے لوگوں خاص طورپر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقے کے لوگوں کی اکثریت باغبانی سے وابستہ ہے۔

اور فوجی کیمپوں کے قیام کی وجہ سے انہیں کام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

مزید : عالمی منظر