شمالی کوریا کے رہنما کم یونگ اْن کامزید میزائل تیار کرنے کا حکم
پیانگ ینگ (اے پی پی) شمالی کوریا کے رہنما کم یونگ اْن نے مزید میزائل تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق کم یونگ اْن نے ’ٹھوس ایندھن والے‘ مزید راکٹ انجن اور راکٹ وار ہیڈ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ شمالی کوریائی رہنما کو ملک کے کیمیائی ادارے کے ایک دورے کے دوران بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ بھی کیا گیا۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی نئے میزائل یا جوہری تجربے کے نہ کیے جانے پر پیانگ ینگ کے طرز عمل کو سراہا تھا۔