منسک معاہدے پر عمل کریں تاکہ یو کرینی بچے اسکول جا سکیں

منسک معاہدے پر عمل کریں تاکہ یو کرینی بچے اسکول جا سکیں

پیرس(اے پی پی) جرمنی، فرانس، روس اور یوکرین نے ایک مرتبہ پھر مشرقی یوکرین میں فائر بندی پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکام کی جانب سے جاری بیان مین کہا گیا ہے کہ فائر بندی اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد وہاں بچے دوبارہ اسکول جا سکیں۔ ان چاروں ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت نے ٹیلی فون پر بات چیت میں منسک امن معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے ذاتی طور پرکوششیں رکھنے کے عزم کا ارادہ کیا۔ ڈونباس کے علاقے میں یوکرینی دستے روس نواز باغیوں سے لڑ رہے ہیں۔ 2014ء سے جاری اس تنازعے میں اب تک 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر