ذاتی معاملات بارے بات نہیں کرتا:اجے دیوگن
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کاجول اور فلمساز کرن جوہر میں پھر سے دوستی ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار اجے دیوگن سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی ذاتی زندگی اور مسائل پر گفتگو نہیں کی ،یہ ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا پسند نہیں کریں گے۔اداکار اجے دیوگن کی فلم ’’بادشاہو ‘‘یکم ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔