مارک وہلبرگ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار
لاس اینجلس (اے پی پی) فوربز میگزین کی جانب سے فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کردی گئی ۔ مارک وہلبرگ انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں جنہوں نے رواں برس کے دوران 68 ملین ڈالر کمائے ہیں۔مارک وہلبرگ کی آخری فلم لاسٹ نائٹ باکس آفس ہٹ مووی ثابت ہوئی تھی۔ جس نے 600 ملین کا بزنس کیاتھا۔
جبکہ دوسرے نمبر پرڈوائن جوہنسن، تیسرے نمبر پر وین ڈیزل ،جیکی چن اور ٹام کروز بھی شامل ہیں۔ سال 2017 کے ٹاپ 10 مہنگے اداکاروں کی فہرست میں ہالی وڈ سمیت بالی وڈ اداکاراوں کے نام بھی ہیں۔ٹاپ 10 میں 8ویں نمبر پر شاہ رخ خان،9ویں سلمان خان اور10ویں نمبر پر اکشے کمار ہیں۔