ٹیلر سوفٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیئے

ٹیلر سوفٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیئے
 ٹیلر سوفٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاس اینجلس (اے پی پی) امریکا کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوفٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے اپنے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ٹیلرسوفٹ کے ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ 85ملین اور انسٹا گرام پر 102 ملین فالوور ہیں۔گلوکارہ نے بغیر کوئی وجہ بتائے ٹمبلر پر اپنی پوسٹس،انسٹاگرام اور فیس بک پر اپنی تمام تصاویر وغیرہ ہٹا دی ہیں۔گلوکارہ دسمبر 2015 سے سوشل میڈیا پر بے حد متحرک تھیں۔

ٹیلر سوفٹ کے مداح پریشان ہیں کہ ان کو کیا ہوا ہے۔

مزید : کلچر