پاکستانی گلوکار بلال خان کا اپنی موت کی جھوٹی خبر پر شدید غم و غصہ
لاہور(فلم رپورٹر) معروف پاکستانی گلوکار بلال خان کی موت کی افواہ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا بعدازاں بلال خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے خبر جھوٹی قرار دیتے ہوئے نجی اخبارکے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔ بلال نے مقامی اخبار کی ایک خبر میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان اداکاروں کا ذکر تھا جو کم عمری میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے کی جانب توجہ دلائی ۔
،حیرت انگیز طور پر اس نیوز میں بلال خان کانام بھی شامل تھا، گلوکار نے نہایت غصے سے لکھا کہ یہ نیوز جعلی ہے میں مرا نہیں زندہ ہوں۔