امریکا نے مصر کو دی جانیوالی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا

امریکا نے مصر کو دی جانیوالی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے مصر کو دی جانے والی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ بدھ کو امریکی میڈیا نے ٹرمپ انتظامیہ کے حوالہ سے بتایا کہ قاہرہ حکومت کو اس مد میں دی جانے والی امداد میں100 ملین ڈالر کی کمی کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انسانی حقوق کی خراب صورتحال اور غیر سرکاری تنظیموں پر عائد پابندیوں میں نرمی نہ کرنے پر مصر کو 2 سو ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی میں تاخیر بھی کر دی گئی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر ابھی تک امریکا کا ایک اہم ساتھی ہے تاہم وہاں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال پر واشنگٹن انتظامیہ کو تحفظات ہیں۔

مزید : عالمی منظر