ڈرامہ سیریل ’’رسمیں ‘‘مکمل ہوگئی ،رواں ماہ آن ائیر ہوگی

ڈرامہ سیریل ’’رسمیں ‘‘مکمل ہوگئی ،رواں ماہ آن ائیر ہوگی

لاہو ر(فلم رپورٹر) ڈرامہ پروڈیوسر شوکت علی چنگیزی کی ڈرامہ سیریل ’’رسمیں ‘‘کی ایڈٹنگ شروع کردی گئی ۔ بتایاگیاہے کہ پی ٹی وی ہوم کی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد اس کی ایڈیٹنگ پر کام کیا جاری ہے ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں مسعود اختر ، شبیر جان ، ایوب کھوسو ،ماہ نور،اذیکا ڈینئل ، پریسہ،ظفر عباس کھچی ، ڈاکٹر ثمر ہمدانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ اس میگا پراجیکٹ کو سورج بابا نت تحریر کیا ہے۔ ڈرامہ سیریل ’’رسمیں‘‘رواں ماہ آن ائیر ہوگی۔

مزید : کلچر