عالمی برادری آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عملی مداخلت کرے

عالمی برادری آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عملی مداخلت کرے

رملہ (اے پی پی) فلسطینی مقتدرہ کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ گذشتہ دو عشروں کے دوران اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا اس لئے عالمی برادری یکطرفہ طور پر خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اقدامات کرے۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے امور کے لئے برطانوی وزیر مملکت ایلسٹیئر برٹ کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری کو اس بات پر قائل کیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں لیکن گذشتہ 24 سال کے دوران ہمیں مذاکرات سے کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ مذاکراتی عمل بھی تعطل کا شکار ہے عالمی برادری کو آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے عملی مداخلت کرنی چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ جانسن ڈکلریشن کے تحت اسرائیلی ریاست کی طرح فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ کرے۔اس موقع پر برطانوی وزیر نے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ کے مسئلہ کے دو ریاستی حل کے لئے کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

مزید : عالمی منظر