اچھے گلوکار کے لئے کلاسیکل موسیقی کی تعلیم بہت ضروری ہے،شاہدہ منی

اچھے گلوکار کے لئے کلاسیکل موسیقی کی تعلیم بہت ضروری ہے،شاہدہ منی
 اچھے گلوکار کے لئے کلاسیکل موسیقی کی تعلیم بہت ضروری ہے،شاہدہ منی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اچھے گلوکار کے لئے کلاسیکل موسیقی کی تعلیم اور ریاضیت بہت ضروری ہے جس پر نوجوان نسل بالکل توجہ نہیں دے رہی ۔شاہدہ منی نے کہاکہ نئے لوگوں نے گانے کو آسان سمجھ لیا ہے اس وقت باتھ روم سنگر بھی اپنے پیسے کا استعمال کرکے جدید ٹیکنالوجی اور اچھا ویڈیو بنا کر اپنی گائیکی کا شوق پورا کرر ہا ہے اچھے گلوکار کے لئے کلاسیکی کی تعلیم اور ریاضیت بہت ضروری ہے ، جس پر نوجوان نسل بالکل توجہ نہیں دے رہی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی ‘موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ہمیں اپنی موسیقی کر فخر کرنا چاہیے ۔

مزید : کلچر