مورگن فری مین کو گلڈ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان

مورگن فری مین کو گلڈ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان
 مورگن فری مین کو گلڈ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(اے پی پی) ہالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار مورگن فری مین کو سکرین ایکٹرز گلڈ(ایس اے جی)کی جانب سے لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلموں میں منفرد کردار ادا کرنے والے 80 سالہ سیاہ فام اداکار کا ہالی وڈ میں کیرئیر 50 سال پر پھیلا ہوا ہے وہ اب تک 100 سے زیادہ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔سکرین ایکٹرز گلڈ کی صدر گبرئیل کارٹریس کے مطابق مورگن فری مین کو سکرین ایکٹرز گلڈ ایوراڈز 2017کی سالانہ تقریب میں لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا ہے کہ فری مین نڈر،تخلیقی اور توقعات سے ماوراء کام کرنے والے شاندار اداکار ہیں۔مورگن فری میں کو 2005میں فلم’’ ملین ڈالر بے بی‘‘پر آسکرایوارڈ حاصلؒ ہوا تھا۔ان کی معروف فلموں میں بروس المائیٹی،ڈیپ انپیکٹ اور ان وکشیس شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -