سوشانت سنگھ کی شارٹ فلم’’کاربن‘‘کی تعریف

سوشانت سنگھ کی شارٹ فلم’’کاربن‘‘کی تعریف
 سوشانت سنگھ کی شارٹ فلم’’کاربن‘‘کی تعریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے جیکی بھگنانی کی مختصر فلم’’کاربن‘‘ کو سراہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے فلم’’کاربن‘‘ کی سکریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ایک بہت اچھے موضوع پر بنائی گئی ہے جس میں ماحولیاتی آلودگی کے اہم مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے موضوع پر فلم بنانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔ 25 منٹ کے دورانیے پر مشتمل فلم میں جیکی بھاگنانی ،پراچی ڈیسائی اور نواز الدین صدیقی نے اہم کردار نبھایا ہے۔

مزید : کلچر