بھومی میں سجنے پر فلمایا گانا بہت مقبول ہو گا:اومنگ کمار

بھومی میں سجنے پر فلمایا گانا بہت مقبول ہو گا:اومنگ کمار
 بھومی میں سجنے پر فلمایا گانا بہت مقبول ہو گا:اومنگ کمار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ ہدایتکار اومنگ کمار نے کہا ہے کہ فلم ’’بھومی‘‘ میں سجنے دت کا گانا بہت مقبول ہو گا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اومنگ کمار نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ فلم ’’بھومی‘‘ میں گنیش آرتی کا گانا لوگوں کو بہت پسند آئے گا ۔فلم ٰمیں یہ گانا سنجے دت نے گایا ہے ۔اس ضمن میں سنجے دت کا کہنا تھا کہ یہ گانا فلم کا اہم حصہ ہے اور اس کے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں گلوکار نہیں ہوں لیکن میں اس گانے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔فلم22ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر