دلیپ کمار میری سالگرہ کا سب سے بڑا تحفہ ہیں:سائرہ بانو

دلیپ کمار میری سالگرہ کا سب سے بڑا تحفہ ہیں:سائرہ بانو
 دلیپ کمار میری سالگرہ کا سب سے بڑا تحفہ ہیں:سائرہ بانو

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا اپنی72ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ دلیپ کمار ان کی سالگرہ کا سب سے بڑا تحفہ ہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سائرہ بانو نے 23اگست کو اپنی 72ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو 51سال بیت گئے ہیں اور ان کے لئے دلیپ کمار ہی سب سے بڑا تحفہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ دلیپ کمار کی بیوی ہیں ۔

مزید : کلچر