جیکولین فرنینڈس ’’ریس 3‘‘ میں سلمان کی ہیروئن بنیں گی

جیکولین فرنینڈس ’’ریس 3‘‘ میں سلمان کی ہیروئن بنیں گی
 جیکولین فرنینڈس ’’ریس 3‘‘ میں سلمان کی ہیروئن بنیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو نئی فلم ’’ریس 3‘‘ کے لئے کاسٹ کر لیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولن فرننڈس ریس3 میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔2014 میں جیکولین سلمان خان کے ساتھ فلم’’ کک‘‘ میں نظرآئی تھیں۔ایک بار پھر جیکولین فلم’’ ریس تھری‘‘ میں سلمان خان کی ہیروئن بننے جارہی ہیں۔ واضح ہو کہ جیکولین ریس کے گزشتہ سیکوئل میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔جیکولین ایک اور فلم جڑواں ٹو کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوچکاہے۔ ان دنوں جیکولین فرننڈس اپنی نئی فلم’’ اے جنٹلمین‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں جوآئندہ ہفتے ریلیز ہوگی۔

مزید :

کلچر -