گلوکار ملکو میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کیلئے آج کینیڈا روانہ ہوں گے

گلوکار ملکو میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کیلئے آج کینیڈا روانہ ہوں گے
 گلوکار ملکو میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کیلئے آج کینیڈا روانہ ہوں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر) گلوکار ملکو میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کے لئے آج کینیڈا روانہ ہوں گے جہاں وہ تمام بڑے شہروں میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔ ملکو ایک ہفتے تک کینیڈا میں پرفارم کرنے کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے ۔ ملکو نے کہا کہ بعض حاسد میرے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں کہ میرے خلاف کسی تھانے میں کوئی مقدمہ درج ہوا ہے ، ایسی بات میں کوئی حقیقت نہیں ۔ میں ابھی لاہور میں ہوں مجھ سے تو اس حوالے سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ، یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔

مزید : کلچر