بھارتی کامیڈی فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ مکمل

بھارتی کامیڈی فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ مکمل
 بھارتی کامیڈی فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ مکمل

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ کی نئی فلم’’ گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز روہیت شیٹھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ مشہور کامیڈی فلم ’’گول مال‘‘ کی چوتھا سیکوئل ہے جو مزاح اور ایکشن سے بھرپورہے۔ اس کی پہلی فلم 2006ء میں ریلیزہوئی تھی۔ فلم میں مشہور اداکار تبو، پرینیتی چوپڑا، اجے دیوگن، تشار کپور، ارشدوارثی اورنیل نتین مکیش شامل ہیں۔فلم 20 اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔

مزید : کلچر