اسلام بنیادی انسانی حقوق کی کا درس دیتا ہے،پروفیسر ظفر معین ناصر

اسلام بنیادی انسانی حقوق کی کا درس دیتا ہے،پروفیسر ظفر معین ناصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا ہے کہ اسلام بنیادی انسانی حقوق کی کا درس دیتا ہے اوران کی خلاف ورزی کے خاتمے کیلئے اسلام میں موجود حقوق العباد کے نظریے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انڈر گرایجوئیٹ بلاک کے کمیٹی روم میں’’انسانیت ، ۔انسان دوستی اورپاکستانی شہریت‘‘کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پنجاب یونیورسٹی اورفیڈرل منسٹری برائے انسانی حقوق کے اشتراک سے منعقد ہ تقریب میں جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، سیکریٹری منسٹری آف ہیومین رائٹس رابعہ جویریہ آغا، جوائنٹ سیکریٹری حمیرا اعظم خان، افتخار احمد تارڑ، ڈاکٹر شہباز چیمہ اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ ملکی آئین میں بہترین انسانی حقوق موجود ہیں لیکن اصل مسئلہ ان کی عملداری کا ہے






انہوں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔ سیکریٹری منسٹری آف ہیومین رائٹس رابعہ جویریہ آغا نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور پناہ گزینی جیسے مسائل کا سامنا ہے انسانی حقوق کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس، نیشنل کمیشن چائلڈ ویلفئیر ، نیشنل کمیشن فار مائینورٹیز، کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن سمیت کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طبقاتی عدم مساوات کا بھی خاتمہ ہونا چاہئے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو انسانی حقوق بارے آگاہی دینی چاہیے ۔ ورکشاپ جمعہ کے روز تک جاری رہے گی جس میں کئی ٹیکنیکل سیشنز ہوں گے