پرنسپل کالج آفآرٹ اینڈ ڈیزائن کو ایوارڈ سے نواز ا گیا،وائس چانسلر کی مبارکباد

پرنسپل کالج آفآرٹ اینڈ ڈیزائن کو ایوارڈ سے نواز ا گیا،وائس چانسلر کی ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ منظور کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اور شاکر علی میوزیم کیلئے خدمات پر ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس سلسلے میں ’’ہڑپہ سے لاہور بذریعہ کٹاس 2017‘‘ کے موضوع پرالحمراء آرٹ گیلریز میں منعقدہ مقامی نمائش کے دوران پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر اورمعروف اداکار جمال شاہ نے ڈاکٹر شاہد منظور کوایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین آرٹسٹس ایسو سی ایشن آف پنجاب میان اعجاز الحسن ، جنرل سیکریٹری غلام مصطفی ودیگر بھی موجود تھے۔یہ تقریب اور نمائش پاکستان میں جدید آرٹ کے بانی شاکر علی کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ کی گئیں۔ وی سی پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے اس کامیابی پر ڈاکٹر شاہدہ منظور کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4