اپ گریڈیشن کیلئے اساتذہ آج پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے

اپ گریڈیشن کیلئے اساتذہ آج پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق و دیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ کو رسواکرکے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا ہے۔ اساتذہ پنجاب آج بھی اپ گریڈیشن کے لئے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ ان سروس پروموشن اور ٹیچرز پیکیج کاحصول ناممکن بنا دیا گیا ہے۔آج پنجاب بھر میں اساتذہ و عہدیداران ضلعی سطح پر پریس کلبوں کے سامنے 2بجے دن پُرامن احتجاجی مظاہرے کرینگے

مزید : میٹروپولیٹن 4