صافپانی کے منصوبے میں 7ارب روپے کی خرد برد تحریک التوائے کار جمع

صافپانی کے منصوبے میں 7ارب روپے کی خرد برد تحریک التوائے کار جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کے صاف پانی کے منصوبے میں 7ارب روپے کی خرد برد پر تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے تحریک التوائے کار جمع کرا دی ہے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی تحریک التوا میں نشاند ہی کی گئی ہے ۔

کہ اس منصوبے میں ہونے والے گھپلوں کی نشاندہی کے بعد 12افسران و اہلکاران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ ایک ملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ایم پی اے شعیب صدیقی نے تحریک التوا میں کہا ہے کہ صاف پانی کمپنی کے آغاز میں ہی تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس کمپنی کے معاملات شفاف طریقے سے نہیں چلائے جا رہے اور کنسلٹنٹ صاحبان اور ٹھیکیداروں کو غیر ضروری اور کام سے زیادہ ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4