مسلک یا مذہب کے نام پر نفرت انگیزی منظورنہیں،کل مسالک علماء بورڈ

مسلک یا مذہب کے نام پر نفرت انگیزی منظورنہیں،کل مسالک علماء بورڈ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کل مسالک علماء بورڈ کے مرکزی قائدین کا اجلاس،فرقہ واریت کے خلاف جہاد کرنے کے لئے پر عزم ہیں،مسلک یا مذہب کے نام پر نفرت انگیزی نامنظور ہے ،کل مسالک علماء بورڈ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں مولانامحمدعاصم مخدوم ،علامہ مفتی سیدعاشق حسین شاہ،علامہ حافظ کاظم رضاء نقوی ،مولاناحافظ محمد نعمان حامد،علامہ علامہ حسن رضا ہمدانی،علامہ ڈاکٹربدرمنیرمجددی ودیگرنے شرکت کی۔

،اجلاس کے بعدمیڈیا بریفینگ دیتے ہوئے کل مسالک علماء بورڈ کے مرکزی راہنما مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ عالمی مسائل کی وجہ سے پاکستانی سوسائٹی پر اثر انداز ہونے والے اثرات کا ازالہ کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کر رہے ہیں،حالیہ سعودیہ ایران اور سعودیہ قطر کشیدگی سے امت مسلمہ بے چینی کا شکارہے،کل مسالک علماء بورڈکا وفدعنقریب سعودی عرب ،قطر اور ایران کے سفرا سے ملاقاتیں کرئے گا،کل مسالک علماء بورڈکے زیر اہتمام عید کے بعد اتحا دامت کے عنوان سے اسلام آبامیں عالمی کانفرنس کرینگے جس میں عالم اسلام کی نامور شخصیات کو مدعو کرینگے

مزید : میٹروپولیٹن 4