سروسزہسپتال :غریب مریضوں کو مفت ادویات، ٹیسٹوں کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع

سروسزہسپتال :غریب مریضوں کو مفت ادویات، ٹیسٹوں کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) سروسزہسپتال میں غریب مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی اور ٹیسٹوں کی سہولت کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے باقاعدہ احکامات جاری کردئیے ہیں۔ دوسر ی جانب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں پرنسپل سمز اور ایم ایس سروسز ہسپتال کا غریب مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے دوبارہ مفت ادویات اورٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کرنے حکامات جاری کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال کے چیئرمین محمد ارشد بٹ، صدر تصدق حسین ، جنرل سیکرٹری منیر عمر، رشید مغل، سلطان محمود، لیاقت مغل، راشد محمود، راشد گجر، شاہنواز کھوکھر، حاجی پرویز، رزاق گجر، و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔




اس موقع پر محمد ارش بٹ اور تصدق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد امیر نے غریب مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ہسپتال انتظامیہ کی مشکور ہے اور اس مریض دوست اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر محمد امیر نے بتایا کہ مریضوں کا بہتر علاج معالجہ ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اور خدمت کے اس سلسلہ کو اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے مسائل اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ دوسری جانب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے اپیل کی ہے کہ درجہ ایک تا چہارم کے سروس سٹرکچر کے احکامات پرعملدرآمد کیا جائے تاکہ ملازمین بغیر کسی پریشانی کے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔