پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی ہرگز قبول نہیں،عبدلغفار روپڑی

پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی ہرگز قبول نہیں،عبدلغفار روپڑی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی اور پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر نے پاکستان کے خلاف نئی امریکی پالیسی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی ہرگز قبول نہیں ہے۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا الزام کہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ دیتاہے انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں بری طرح پھنس چکا ہے اور اب اسے واپسی کا راستہ بھی نظر نہیں آرہا۔ دہشت گردوں کی سرپرستی کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ ڈھٹائی کے ساتھ پاکستان پر الزامات عائد کررہا ہے ۔اسے کوئی شرم ہے ،نہ حیا۔

سفارتی آداب سے عاری امریکی صدر کو اپنی چاد ر دیکھ کر پاو ں پھیلانے چاہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4