اعظم مارکیٹ میں تاروں کا مسئلہ حل کیا جائے ،حافظ عابد علی

اعظم مارکیٹ میں تاروں کا مسئلہ حل کیا جائے ،حافظ عابد علی

لاہور (پ ر) بجلی کی لٹکتی تاریں اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کے لیے وبال جان بن گئیں مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے خطرات منڈلانے لگے ۔ صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ حافظ عابد علی نے کہاکہ اعظم مارکیٹ میں دیرینہ مسئلہ بجلی کے لٹکتے تار ہیں جس کی وجہ سے اعظم مارکیٹ کے تاجروں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔ لیسکو افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے دیرینہ مسئلہ کوفوری حل کر کے تاجروں کو خوف سے نجات دلائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4