حکومت لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ،عزیز الرحمن چن

حکومت لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہو رکے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم طبقات کوکھربوں روپے سے بننے والی سڑکوں اورپلوں سے کوئی سروکار نہیں ،حکمرانوں کے دعوؤں کے برعکس مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ جبکہ تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی جیسی ضروریات میسر نہیں ایک ہزار ارب روپے کی شاہراہیں بنانے والوں نے عوام کو بدحال کر دیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور ملک میں آج بھی بدترین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4