امریکی عوام کو ڈونلڈ ٹرمپ کا احتساب کرنا چاہیے،مولانا اجمل قادری

امریکی عوام کو ڈونلڈ ٹرمپ کا احتساب کرنا چاہیے،مولانا اجمل قادری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر و جے یو آئی کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریکہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔پاکستان کی افواج، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے جس محنت اور ایثار کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے امریکی عوام کو ڈونلڈ ٹرمپ کا احتساب کرنا چاہیے کہ وہ ان کی کمائی سے دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف امریکہ خود کو پاکستان کا دوست ملک قرار دیتا ہے تو دوسری طرف وہ دشمنوں جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کاہرگزدوست نہیں ہے۔

۔ماضی گواہ ہے کہ امریکہ نے کبھی بھی ہمارے ساتھ اچھابرتاؤنہیں کیا بلکہ اُس نے ہرنازک موقع پر پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔ہمیں آئندہ بھی اس سے خیر کی کوئی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4