یہ ننھی بچی انسٹاگرام اسٹار کیسے بنی؟

یہ ننھی بچی انسٹاگرام اسٹار کیسے بنی؟
یہ ننھی بچی انسٹاگرام اسٹار کیسے بنی؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں کو کسی کام سے روکنا والدین کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے خاص طور پر جب ننھے فرشتے گھْٹنوں کے بل چلنا شروع کردیتے ہیں اور انہیں سْلانا تو دنیا کا سب سے مشکل ترین کام ہے۔ایسا تجربہ ہر ماں اور باپ کو ہوتا ہے جس کے لیے انہیں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ بچوں کی ذہنی نشوونما سختی سے متاثر نہ ہو۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خاتون لورا ازیومیکاوا چوئی نے اس مشکل کو ایک مشغلے کی شکل دے کر اپنی ننھی پری کو دنیا بھر میں انسٹاگرام اسٹار بنا دیا۔لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے اپنی چند ماہ کی بیٹی کو نیند کے دوران مختلف طرح کے ملبوسات پہنا کر اس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور اب یہ اکاؤنٹ بہت زیادہ مقبول ہوچکا ہے۔چار ماہ کی عمر سے جوئے ماری چوئی کو اس کی ماں نیند کے دوران مختلف طرح کے تجربات سے گزارتی ہیں، خاص طور پر مختلف ممالک کے روایتی ملبوسات میں تصاویر کھینچ کر شیئر کی جاتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4