شوبز رائونڈاپ

شوبز رائونڈاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

معروف گلوکار آر جے ملک پریم نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن ہے۔میری نئی آڈیو البم تیاریوں کی مراحل میں ہے اس میں تمام عمر کے شائقین موسیقی کی پسند کو مد نظر رکھ کر گانے شامل کئے جا رہے ہیں۔آر جے ملک پریم نے کہا کہ اس ملک میں اداکاری کی کوئی اکیڈمی یا یونیورسٹی نہیں ،صرف سینئر اداکار ہی جونیئر اداکاروں کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ،جو بھی جونیئر آج کامیابیوں کی بلندیوں پر ہیں انہوں نے اپنے سینئرز کی عزت کرنے کے ساتھ ان سے سیکھا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں میں آرٹ اکیڈمی بنانی چاہیے جن میں نئے ٹیلنٹ کو اداکاری ،موسیقی ، ڈائریکشن ، ڈرامہ میکنگ کے بارے میں تربیت دی جا سکے تاکہ آنے والے وقتوں میں وہ اپنے سینئرز کی جگہ حاصل کر سکیں ۔آر جے ملک پریم نے کہا کہ میں جونیئر گلوکاروں سے کہوں گا کہ اگر وہ شوبز کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو محنت کے ساتھ اپنے سینئرگلوکاروں سے ضرور رہنما ئی لیں کیونکہ جنہوں نے بھی اپنے سینئرز کی عزت و قدر کی وہی کامیاب ٹھہرے ہیں۔
***
گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان اختلافات آخری حدتک پہنچ گئے ہیں اور اب یہ معاملہ علیحدگی پر ہی ختم ہو گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ حمیرا ارشد اپنے بچے کو احمد بٹ سے واپس لینا چاہتی تھی جبکہ احمد بٹ اس کے بدلے میں حمیرا ارشد کی پراپرٹی اپنے نام کرنے کا تقاضا کر رہا تھا جس پر دونوں کے درمیان اختلافات عروج پرپہنچ گئے۔ احمد بٹ حمیرا ارشد سے بچہ چھیننے کی دھمکیاں دے کر اسے بلیک میل کرتا رہا ۔ مگر اب حمیرا ارشد نے احمد بٹ کو اپنی ازدواجی زندگی سے آؤٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان اختلافات کوئی نئی بات نہیں یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے چل رہا ہے اور یہ معاملہ علیحدگی پر ہی ختم ہو گا ۔
* **
نامعلوم افراد نے بھتہ نہ دینے پر سٹیج اداکارہ شیزابٹ پر قاتلانہ حملہ کر دیا جبکہ اداکارہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ شیزا بٹ گزشتہ دنوں فیصل آباد کے نجی تھیٹر میں پر فارم کر رہی تھیں جہاں ان سے نامعلوم افراد لاکھوں روپے بھتہ مانگ لیکن اداکارہ نے بھتہ دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد ملزمان نے شیزا بٹ پر فائرنگ کر دی تاہم اداکارہ اس فائرنگ میں بال بال محفوظ رہیں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خالف قانونی کارروائی کروں گی۔
***

مزید :

ایڈیشن 2 -