پرائس مجسٹریٹوں کا بھر پور کریک ڈاؤن ، گرانفروشوں کو کو جیل بھیج دیا ، ہزاروں روپے جرمانہ وصولی

پرائس مجسٹریٹوں کا بھر پور کریک ڈاؤن ، گرانفروشوں کو کو جیل بھیج دیا ، ...

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے623مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر29دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 28,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،32افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور 34فراد کو گرفتار کروایا گیا۔15افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1