(ن) لیگ والوں کو ملک نہیں اپنے اثاثے بچانے کی فکر ہے

(ن) لیگ والوں کو ملک نہیں اپنے اثاثے بچانے کی فکر ہے

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹ کر غیر ملکی بینکوں میں بھرنے والے (ن) لیگیوں کو پاکستان کی ساکھ سے زیادہ اپنے بچوں کے غیر قانونی اثاثے بچانے کی فکر ہے ایسے حکمران بھلا کس طرح سے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے پاکستان کے عوام کو آصف علی زرداری جیسا لیڈر چاہئے جو کہ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1