مسلم لیگ(ن) ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،خلیل سندھو
لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔میاں محمد نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی ساکھ کو بہتر کیا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقلیتی نمائندگان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر مشکلات سے دوچار ہے اور ایسے میں محترمہ کلثوم نواز صاحبہ کا ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے آگے بڑھنا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب کرے اور انکا سایہ تمام مسلم لیگی ورکروں کے سر پر قائم رکھے۔انہوں نے تمام اقلیتی برادری اور چرچ لیڈرشپ سے محترمہ کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعاء کی اپیل کی ہے تاکہ وہ بھرپور سپورٹ کے ساتھ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا بنیادی کردار ادا کرسکیں۔