نوازشریف نیب میں پیش نہ ہو کر راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں،شیخ عرفان

نوازشریف نیب میں پیش نہ ہو کر راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں،شیخ عرفان

لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نیب میں پیش نہ ہو کر راہ فرار اختیار کر نے کی کوشش کرہے ہیں اور اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ نواز شریف بیرون ملک جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اس لیے ان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے نواز شریف کا قانون کا احترام نہ کرنا پاکستان کو تصادم کے راستے پر ڈالنے کے مترادف ہے نواز شریف جاتی امراء میں چھپنے کے بجائے نیب عدالت میں پیش ہو ں نواز شریف اپنی نا اہلی کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اب ان کی باقی کابینہ کی بھی باری آنے والی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1