100خواتین میں جہیز فنڈ کے تحت20،20ہزار کے چیک تقسیم

100خواتین میں جہیز فنڈ کے تحت20،20ہزار کے چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنوازنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فلاح عامہ کے مختلف پروگرامز کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مالی حالت بہتر کرنے کے لیے اہم اقداما ت کر رہی ہے یہ بات صوبائی وزیرنے داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر آفس میں محکمہ اوقاف کی جانب سے مستحق خواتین کی بیٹیوں کی شادیوں کے لیے جہیز فنڈ کی ادائیگی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے 100خواتین میں 20 20,ہزار مالیت کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہاکہ جہیز فند کمیٹی پوری جانچ پرکھ اور انٹرویو کے بعد میرٹ کی بنیاد پر رقم کا اجراء کرتی ہے اس موقع پر ایم این اے شائستہ پرویز،ایم این اے ایاز صادق آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمان ، نسیم طارق، سہیل بٹ، نفیسہ امین ، ایم این اے غزالہ سعد رفیق اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر نور محمد اعوان بھی موجود تھے ۔