این اے 120کے غیور عوام تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں گے ، ولید اقبال حماداظہر

این اے 120کے غیور عوام تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں گے ، ولید اقبال حماداظہر

 لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال اور جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ این اے 120کے غیور عوام اب شریف خاندان کے کسی بھی فرد کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ عوام اب یاسمین راشد کو ووٹ دیں گے ہر طرف بلے کی کامیابی کی صدائیں بلند ہوں گی وہ ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب دوسرے عام مجرموں کی طرح نواز شریف اور ان کے بچوں سمیت دیگر ملزمان کو فوری گرفتارکر کے کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی عدلیہ کے خلاف مہم انتہائی شرمناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،نواز شریف اور انکے حواریوں نے ہمیشہ عدلیہ اور فوج پر حملے کیے ہے ، ایاز صادق کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی خبریں دباؤ ڈالنے کے سواکچھ نہیں ہے ، لیگی ملاز م درباری کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پی ٹی آئی اور عوام ان کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے ، پوری قوم نواز شریف کے ساتھ نہیں بلکہ عدلیہ اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،نواز شریف نا اہلی کے بعد سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں انہیں فوری طور پر ماہر نفسیات سے اپنا چیک اپ کروانا چاہیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1