مرکزی جماعت اہلسنت ہر طرح کی دہشتگردی کے خلافہے،عرفان مشہدی
لاہور (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید عرفان شاہ مشہدی نے دہشتگرد عناصر کی مذمت اور آپریشن ضرب عضب و ردالفساد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جماعت اہلسنت ہر طرح کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور دہشتگردوں کو مسلمان تو دور کی بات انسان بھی نہیں بلکہ درندے قرار دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سبزہ زار میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسان گیلانی ، پی اے ٹو ناظم اعلیٰ محمد کامران ، قاضی عبدالغفار ، علامہ اطہر طاہر ، علامہ فاروق سعیدی ، پروفیسر محمد یعقوب اور سید ارشد حسین گردیزی بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ دہشتگردوں کی مذموم عزائم کی نفی کی ہے اور اور بطور ناظم اعلیٰ دہشتگردی کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کی حمایت کرتے ہیں ۔