لینڈ ریکارڈ اتھارٹی والے جائز کام کیلئے چکر لگوا رہے ہیں،حکام نوٹس لیں،سائل
لاہور(اپنے نمائندے سے)6ماہ گزر جانے کے باوجود لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں سائل اپنا جائز کام رشوت کے بغیر کروانے میں ناکام ہو گیامزید معلوم ہوا ہے کہ تحصیل ماڈل ٹاؤن کے موضع کوٹ نبی بخش والا کے رہائشی لیاقت علی نے اپنی رجسٹری دستاویز 4040بہی نمبر جلد نمبر 587129انتقال کے اندراج کے لئے اراضی ریکارڈ سنٹر والٹن میں جمع کرائی تو اعتراضات کی لمبی فہرست سائل کو تھما دی گئی ،6دن چکر لگوانے کے بعد رجسٹری اور انتقال کی ویر یفکیشن کے لئے 31مارچ کو لیٹر ساتھ لگایا گیا جس کے بعد چھ ماہ تک مسلسل تاخیری حربوں سے سائل کو حسب روٹین خوار کیا جاتا وہا ،مبینہ اطلاعات کے مطابق سائل سے اس کام کے لئے 20ہزار روپے رشوت بھی وصول پائی گئی اور اس ضمن میں مزید 30ہزار کی ڈیمانڈ تھی جو کہ پوری نہ ہونے کے باعث جان بوجھ کر شہری کو خوار کرنے کے لئے ایک ایسے ایگزیکٹو لیٹر کا حوالہ دے کر اس کو اے ڈی سی آر کے پاس بھجوادیا گیا جس ایگزیکٹو لیٹر کو سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا تھا۔شہری نے پی ڈی پی ایل آر اے کیپٹن (ر)ظفر اقبال اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔