کلثوم نواز کی حمایت میں جلسہ،لیگی کارکنوں کی بھرپور شرکت

کلثوم نواز کی حمایت میں جلسہ،لیگی کارکنوں کی بھرپور شرکت

لاہور(لیڈی رپورٹر)یونین کونسل کے چیئرمین ملک نثار کھوکھر نے بیگم کلثوم نواز کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایک جلسہ منعقد کیا جس سے ملک شفیع کھوکھر ملک حاجی زوالفقار کھوکھر اور میاں افتخار سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان راہنماؤں نے کہا کہ کلثوم نواز کی لاہور کے ضمنی الیکشن میں فتح یقینی ہے وہ اپنے شوہر اور ہمارے قائد و عوامی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے بھی زیادہ ووٹ لیکرکامیاب ہوں گی آئندہ ماہ17ستمبر کا سورج ان کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہوگا‘ا ین ا ے 120مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) اد ا رو ں سے محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتی بلکہ جمہوریت مزا ج رکھنے وا لی ایک پر امن سیاسی جماعت ہے مسلم لیگ(ن) کی خواتین کارکنان انتخابی مہم کے سلسلے میں گھر گھر جائیں گی اور بیگم کلثوم نواز کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گی

مزید : میٹروپولیٹن 1