این اے 120سے کلثوم نواز کلین سویپ کرینگے،قیصر امین بٹ

این اے 120سے کلثوم نواز کلین سویپ کرینگے،قیصر امین بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر ) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر رہنما، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہاہے کہ این اے 120میں محترمہ کلثوم نواز انشاء اللہ کلین سویپ کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں این اے 120کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کے دوران کیا ۔ حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز کی قیادت میں متحد ہے