آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرے گی،عثمان حمزہ

آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرے گی،عثمان حمزہ

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصا ف کے این اے 130کے رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ ( ن) لیگ کی پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی، کرپشن، لوٹ مار ، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر سنگین مسائل قوم کا مقدر بن گئے ہیں وہ اپنے حلقہ انتخاب میں این اے 120کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جو اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی جنگ لڑ رہی ہے ہم عمران خان کی قیادت میں عوام کی چوروں ، ڈاکوؤں اور لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1