حلقہ کے عوام صرفکلثوم نواز کو ہی ووٹ دیں گے،شائستہ پرویز ملک

حلقہ کے عوام صرفکلثوم نواز کو ہی ووٹ دیں گے،شائستہ پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے اور شعبہ خواتین کی صدر شائستہ پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہم نے محترمہ بیگم کلثوم نواز کی گھر گھر انتخابی مہم کو تیز کردیا ہے اور اس انتخابی مہم کے دوران حلقہ کے عوام کی طرف سے بہترین رسپانس مل رہا ہے اور عوام ہمارے ساتھ خود رابطے کرکے یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ صرف اور صرف بیگم کلثوم نواز کو ہی ووٹ دیں گے اور پی ٹی آئی سمیت کسی بھی دوسری جماعت کے امیدوار کواس لئے ووٹ نہیں دیں گے کہ ان جماعتوں نے ہمیشہ (ن) لیگ کے مثبت کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنے کے لئے ہی اپنی سیاست کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جو کسی اقتدار نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کررہی ہے عوامی وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ملک بھر میں یکساں ترقیاتی کام کروائے ہیں پی ٹی آئی کی غفلت کی وجہ سے کے پی کے پشاور کے معصوم شہری ڈینگی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ۔