پاکستان کو آصف زرداری جیسے بہاد ر لیڈر کی ضرورت ہے،اشرفبھٹی
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ہمارے قائد سابق صدر مملکت آصف علی زرداری جیسے بہادر نڈر اور بیباک لیڈر کی ضرورت ہے ۔
جو کہ امریکہ بہادر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چونکہ بھارتی وزیراعظم مودی کے دیرینہ دوست ہیں اسی لئے امریکہ کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا موقع ملا ہے اور حیرت کی بات ہے کہ اس پر بھی پاکستانی وزیر اعظم اور ان کے وزیر خارجہ خاموش ہیں اور ان کی طرف سے اس حوالے سے ایک مذمتی بیان بھی جاری نہ ہونا قابل تشویش ہے ۔وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔