حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے،محمود گورایہ

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے،محمود گورایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروزوالہ ( نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) ضلع شیخوپورہ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت دیہی عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہمی کے لیے تمام صلاحیتیوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی سطح پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ جتنے کام موجود ہ حکومت نے چارسال میں کیے ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل ٹاؤن کمیٹی کوٹ عبدالمالک میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کے موقع پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمیونسپل ٹاؤن کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے چئیرمین مہر محمد الیاس سیال ، وائس چئیرمین ملک ضیاء اللہ ، سی او کوٹ عبدالمالک ، مسلم لیگ راہنما محمد عمران سیال کونسلر محمد عمران خاں المعروف منے خاں ، باؤ رحمت علی کونسلر سلامت علی منا کونسلر ، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ(ن) تحصیل فیروزوالہ محمد اکبر رانا کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔