البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی مزنگ اڈا میں ایک روزہ صفائی آگاہی سرگرمی

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی مزنگ اڈا میں ایک روزہ صفائی آگاہی سرگرمی

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام بدھ کے روز مزنگ اڈا ، یوسی68 میں ’’چھوٹی سی ذمہ داری‘‘کے زیرِ عنوان ایک روزہ صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے یونین کونسل میں کیمپ لگایااور مقامی دکانداروں اور رہائشیوں میں صفائی و آگاہی ہدایت نامے اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے۔ مقامی دکانداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ کوڑا کرکٹ ویسٹ بیگز میں ڈال کر مخصوص اوقات میں اپنی دکانوں سے باہر رکھ دیں تاکہ البیراک کا عملہ اسے برقت ٹھکانے لگا سکے۔

سرگرمی سے قبل سینٹری ورکرز نے علاقے میں صفائی آپریشن کیا اور سڑکوں پر چونا بھی لگایا۔بعدازاں البیراک ٹیم نے جامع مسجد مزنگ کی انتظامیہ سے ملاقات کی ۔انتظامیہ سے درخواست کی گئی کہ نمازیوں کو صفائی کی تلقین کریں تاکہ شہری اپنے گردونواح کو صاف رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ سرگرمی کے اختتام پر علاقہ مکینوں اور سینٹری ورکرز کے ہمراہ آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ البیراک کے اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، مبشر تنویر، سلمان اعجاز اور مبین شاہ سرگرمی میں موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1