محکمہ جنگلات کی لالی اور شارک کے غیر قانونی شکار کے خلافمہم تیز

محکمہ جنگلات کی لالی اور شارک کے غیر قانونی شکار کے خلافمہم تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل خالد عیاض خان کی ہدایت پرمحکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے فیلڈ سٹاف نے لالی اور شارک کے غیر قانونی شکاریوں کیخلاف مہم تیز کردی ہے اس امرکا فیصلہ ایک سروے کے بعد کیا گیا جس کے مطابق لالی اور شارک کی نیٹنگ میں اضافے کی وجہ ان پرندوں کا صدقے کی غرض سے آزاد کرنے کے علاوہ مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں بٹیروں کی جگہ ان کے گوشت کا فروخت کیا جانا ہے ۔ڈی جی جنگلی حیات نے کہا کہ لالی اور شارک کی غیر قانونی اور بڑ ھتی ہوئی نیٹنگ روکنے کیلئے دونوں پرندوں کو تحفظ شدہ پرندوں کی فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے تجاویز ارسال کردی گئی ہیں تاکہ ا ن پرندوں کے غیر قانونی شکاریوں اور نیٹنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ انہوں نے شہریوں کو اپیل کی ہے کہ وہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں کھانا کھاتے ہوئے محتا ط ر ہیں اور یاد رکھیں کہ لالی اور شارک کا گوشت بٹیر کے گوشت کی نسبت زیادہ سخت ہوتا ہے ۔