امریکی صدر پوری دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،قاری زوار بہادر

امریکی صدر پوری دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،قاری زوار بہادر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کی کنوئینگ کمیٹی کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ امریکی صدر دنیا میں قیام امن کی کوششوں کی بجائے اسے تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ جنوبی ایشیاء میں بھارتی بالادستی کے لیے پاکستان کو ٹارگٹ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکی سابق وزیرخارجہ بیان دے چکی ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں امریکہ نے سوویت یونین کے خلاف بنائی تھیں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد ہم(امریکہ) نے انہیں کھلا چھوڑ دیا پھران تنظیموں نے امریکہ کے ایماء پر پاکستان میں دہشت گردی کی اور ہمارے 70 ہزار جوان اس دہشتگردی کی نذر ہو گئے اب جب افواج پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے خاتمہ کردیا اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے ان کی باقیات کا بھی خاتمہ قریب ہے تو امریکہ کو ان کی بڑی تکلیف ہے امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے اور انڈیا،اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیں بڑھا نا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک ٹرمپ کے بیان کا جواب نہیں دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1