ماربل ذخائر استعمال میں لا کر تجارتی خسارہ کم کیا جاسکتا ہے،خادم حسین

ماربل ذخائر استعمال میں لا کر تجارتی خسارہ کم کیا جاسکتا ہے،خادم حسین

لاہور(پ ر) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبر و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے ماربل لاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر اور سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے مابین ماربل سیکٹر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت سے ماربل انڈسٹری ترقی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ماربل کی کان کنی کرنے والا بڑا ملک ہے ،پاکستان میں وسیع پیمانے پر ماربل کے ذخائر ہونے کے باوجود ماربل کی برآمدات بہت کم ہیں ۔ان ذرائع کو استعمال میں لاکر ماربل برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1