62،63میں ترمیم کا اعلان کرپشن کو تحفظ دینا ہے،ناصر رمضان

62،63میں ترمیم کا اعلان کرپشن کو تحفظ دینا ہے،ناصر رمضان

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجر نے وفاقی حکومت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 62اور 63میں ترمیم کے اعلان کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 62اور 63میں ترمیم کا اعلان کرپٹ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کو ناسور کی طرح چاٹ رہی ہے ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جائی جارہی ہے ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی دولت لوٹ کر باہر جانے والوں کے خلاف اسمبلی میں ترامیم لاتی لیکن اس کے برعکس 62،63کے خاتمہ کیلئے ترامیم لائی جارہی ہے۔

جس کے صاف مطلب کرپٹ اور ملکی دولت لوٹنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ پاکستان کی 8کروڑ عوام 62،63میں ترامیم کے خلاف ہے ،اگر ایسی کوئی حرکت کی گئی تو ملک کی عوام حکمرانوں کے خلاف ڈٹ جائے گی انہوں نے کہا کہ 62،63میں ترامیم کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1