(ن) لیگ کے ارکان اسمبلی کی حلقہ میں آمد ، کلثوم نواز کیلئے ووٹ مانگتے رہے

(ن) لیگ کے ارکان اسمبلی کی حلقہ میں آمد ، کلثوم نواز کیلئے ووٹ مانگتے رہے

 لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی ملک سیف المکوک کھوکھر ‘ چودھری شہباز احمد ‘ زاہدہ اظہر اور پی پی 160کے کارکنوں نے حلقے کا دورہ کیا اور عوام الناس سے بیگم کلثوم نواز کوووٹ دینے کی اپیل کی ۔اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی جیت یقینی ہے (ن) لیگ نے جس طرح سے پاکستان اور بالخصوص لاہور کے عوام کی خدمت کی ہے اس کے بعد (ن) لیگ کو شکست دینا ایک ناممکن سی بات ہے (ن) لیگ نام ہی جیت اور عوامی خدمت کا ہے لاہور کے عوام نے جس طرح سے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا تھا ٹھیک اسی طرح سے اب اس حلقہ کے عوام بیگم کلوم نواز کو ایم این اے منتخب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس حلقہ سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اور وہ آئندہ الیکشن لڑنے کے بھی قابل نہیں رہیں گے نہ تو پی ٹی آئی نے اپنے صوبے کے عوام کے لئے کچھ کیا ہے اور نہ ہی پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام بالخصوص کراچی کے عوام کو جس طرح سے کچرے کے ڈھیروں کے تحفے دئیے ہیں اس کے بعد انکو لاہور میں ووٹ مانگنے سے گریز کرنا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1